اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشین ژو-18 کے خلاباز بیجنگ پہنچ گئے

شین ژو-18 کے خلاباز بیجنگ پہنچ گئے

شین ژو۔18 خلائی مشن کے خلاباز(بائیں سے دائیں) یی گوانگ فو، لی کونگ اور لی گوانگسو چین کے اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے ڈونگ فینگ سائٹ پر اتر رہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)شین ژو-18 کا عملہ  خلائی مرکز کے 6 ماہ کے مشن کے بعد پیر کے روز بیجنگ پہنچ گیا۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق یی گوانگ فو، لی کونگ اور لی گوانگسو پر مشتمل شین ژو-18 مشن کا عملہ بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق پیر کی رات ایک بج کر 24 منٹ پر چین کے اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر اترا۔ بعدازاں عملے کے تمام ارکان رات 2 بج کر 15 پر منٹ پر خلائی جہاز سے باہر آئے۔

سی ایم ایس اے نے کہا کہ 192 دن تک مدار میں رہنے کے بعد تینوں خلابازوں کی صحت اچھی تھی اور شین زو -18 انسان بردار مشن کامیاب رہا۔

سی ایم ایس اے کے مطابق عملہ طبی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کا جامع طبی معائنہ کیاجائے گا۔ عملہ بعد میں بیجنگ میں میڈیا سے ملاقات بھی کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!