اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کی سہولیات میں تیزی سے اضافہ

چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کی سہولیات میں تیزی سے اضافہ

چین کے وسطی صوبے ہونان کی چھانگ شا کاؤنٹی میں ایک چارجنگ سٹیشن پر نئی توانائی کی گاڑیاں چارجنگ کیلئے کھڑی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال ستمبر کے اختتام تک الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے چارجنگ بوتھس کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 49.6 فیصد زیادہ ہے۔

نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے تقریباً 33 لاکھ 30 ہزار سرکاری جبکہ 81 لاکھ نجی چارجنگ سہولیات ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں نئی توانائی کی 2 کروڑ 80 لاکھ 90 ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اوراوسطاً 2.46 گاڑیوں کے لئے ایک چارجنگ بوتھ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک میں 28 لاکھ 40 ہزار چارجنگ بوتھس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چارجنگ کی کھپت مجموعی طور پر66 ارب 67 کروڑ کلو واٹ فی گھنٹہ رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 12.4 فیصد زیادہ ہے۔

سرکاری ادارے نے بتایا کہ چارجنگ سہولیات کا بڑھتا ہوا نیٹ ورک ملک میں مزید شاہراہوں پر خدمات فراہم کر رہا ہے اور کاؤنٹیوں اور قصبوں میں چارجنگ کی سہولیات بڑھ کر ستمبر کے آخر تک 4 لاکھ 17 ہزار یونٹس تک پہنچ چکی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!