اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینتائی یوآن فورم، شرکا کا ماحول دوست توانائی کی منتقلی میں عالمی...

تائی یوآن فورم، شرکا کا ماحول دوست توانائی کی منتقلی میں عالمی تعاون بڑھانے پر زور

تائی یوآن انرجی لو کاربن ڈویلپمنٹ فورم 2025 چین کے شمالی صوبہ شَنشی کے شہر تائی یوآن میں ہفتہ اور اتوار کے روز منعقد ہوا ہے۔

دنیا بھر سے 200 سے زائد ماہرین، سرکاری عہدیداروں اور سینئر سفارتکاروں نے اس فورم میں شرکت کی اور کم کاربن اخراج پر مبنی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ماحول دوست توانائی کی منتقلی میں قریبی تعاون پر زور دیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): میگوئل لیکارو بارسیناس، پاناما کے سفیر برائے چین

 "آج ہم اس اہم فورم میں موجود ہیں کیونکہ یہ ایک نہایت اہم مسئلہ ہے۔ ماحول دوست توانائی اور کم کاربن  اخراج محض ایک امکان نہیں بلکہ دنیا کی ایک ضرورت بھی ہے۔ ہمیں اس کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): وولف ڈائٹریچ ہائم، آسٹریا کے سفیر برائے چین

"میرا خیال ہے کہ توانائی کی ماحول دوست منتقلی ایک ایسا چیلنج ہے جس کا اکثر  ممالک کو سامناہے۔ یہ بہت ہی مفید اور اس سے متعلقہ بات ہو گی کہ جو مہارتیں اور کامیابیاں ہم پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں انہیں ایک دوسرے سے شیئر کریں۔ میری رائے میں چین یقینی طور پر ان ممالک میں شامل ہے جو کئی شعبوں میں توانائی منتقلی کی قیادت کر رہے ہیں۔ چین نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں نہ صرف شیئر کیا جا سکتا ہے بلکہ دوسرے خطوں میں دہرایا جا سکتا ہے۔”

ساؤنڈ  بائٹ 3 (انگریزی): جواہری اوراتمانگن، انڈونیشیا کے سفیر برائے چین

 "میرے خیال میں عالمی سطح پر  تعاون بہت اہم ہے کیونکہ ہم اب ایک مختلف دنیا کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی اس کا واضح ثبوت ہے۔ اسی وجہ سے ہم چین کے ساتھ توانائی کی منتقلی پر اچھا تعاون قائم کرنے کے قابل ہوئے ہیں اور ساتھ ہی سال 2035 اور سال 2060 کے اپنے اہداف حاصل کرنے کی کوشش بھی  کر رہے ہیں۔”

تائی یوآن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!