اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین کی ماحول دوست ترقی دنیا کے لئے ایک عملی نمونہ ہے،...

چین کی ماحول دوست ترقی دنیا کے لئے ایک عملی نمونہ ہے، کینیا کے ماہر کی رائے

کینیا کے ایک ماہر نے شِنہوا کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ چین نے ماحول دوست تبدیلی کے حوالے سے شاندار پیشرفت دکھا کر کینیا کو ایک عملی مثال فراہم کی ہے ۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): حسن خاننجے، ڈائریکٹر، ہورن انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز

"چین نے ماحول دوست تبدیلی کے معاملے میں صرف بات نہیں کی بلکہ عمل کر کے دکھایا ہے۔ صرف چند ہی برسوں میں اس نے ماحول دوست تبدیلی کی سمت شاندار اقدامات کئے ہیں۔

میری رائے میں اگر ماحول دوست ٹیکنالوجی اور ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی کے لئے کسی ملک کو مثال کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے تو وہ صرف چین ہی ہے۔ چین برقی گاڑیوں (ای ویز) کا سب سے بڑا تیار کنندہ بن چکا ہے۔ مثال کے طور پر جب بات شمسی پینلز کی پیداوار کی آتی ہے تو ان کی بھاری اکثریت چین سے آتی ہے اور اب یہ ملک ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

براعظم افریقہ اور اس خطے میں کینیا ماحولیاتی ایجنڈے کا ایک طویل عرصے سے حامی رہا ہے۔ یہ حمایت صرف الفاظ کی حد تک نہیں بلکہ عملی اقدامات کی صورت میں اب بھی برقرارہے۔ چین کے ساتھ شراکت داری اور اس سے سیکھنا کینیا کے لئے نہایت سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔”

نیروبی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!