اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلچین کے تعمیر کردہ ہائی سپیڈ ریلوے کے سربین حصے کا افتتاح

چین کے تعمیر کردہ ہائی سپیڈ ریلوے کے سربین حصے کا افتتاح

سربیاکے شہر سوبوتیکا میں سربیا کے صدر الیکزینڈر ووچچ(درمیان میں) ہنگری-سربیا ہائی سپیڈ ریلوے کے نووی ساد-سوبوتیکا حصے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

سوبوتیکا(شِنہوا)سربیا کے صدر الیکزینڈر ووچچ نے ہنگری-سربیا ہائی سپیڈ ریلویز کے نووی ساد-سوبوتیکا سیکشن کا افتتاح کیا جو اس اہم علاقائی منصوبے کے سربیا کے حصے کا آغاز ہے۔

صبح بلغراد سے ایک ٹرین روانہ ہوئی اور تقریباً ایک گھنٹے میں سوبوتیکا پہنچ گئی جہاں ایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

ووچچ نے اس ریلوے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جو "ہمیشہ تاریخ کی کتابوں میں لکھی جائے گی۔”

سربین صدر نے کہا کہ اب آپ سوبوتیکا سے بلغراد ایک گھنٹے اور 10 منٹ میں پہنچ سکتے ہیں اور اگلے سال یہاں سے بوداپست صرف ایک  گھنٹے اور 35 منٹ میں پہنچیں گے۔ یہ وہ چیز ہے جس کا ہمارے آباؤ اجداد نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا اور یہ ہماری نسل کے لئے ایک دائمی وراثت ہوگی۔

صدر نے اس منصوبے کی تکمیل میں سربیا، ہنگری اور چین کے درمیان قریبی تعاون کو اجاگر کیا اور سربیا کی جدیدیت میں شراکت دار کے طور پر چین کے کردار کی تعریف کی۔

سربیا کے حصے کی تعمیر چائنہ ریلوے انٹرنیشنل اور چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی) نے کی جس کی ڈیزائن شدہ رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ حکام کے مطابق نئی ٹرین سروس سفر کے اوقات کو کم کرے گی، سیاحت کو فروغ دے گی، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گی اور شمالی سربیا میں اقتصادی راہداری قائم کرے گی۔

سربیا میں چین کے سفیر لی منگ نے اس منصوبے کو وسطی اور مشرقی یورپ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا مرکزی منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان "آہنی دوستی میں ایک نیا سنگ میل” ہے۔ لی نے کہا کہ یہ یورپ میں چینی کمپنی کی جانب سے بنایا گیا پہلا ہائی سپیڈ ریل ہے جو مکمل طور پر یورپی یونین کے تکنیکی معیار کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تعمیر 2017 میں شروع ہوئی اور اسے مکمل کرنے میں 8 سال لگے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!