اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلامریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز کی عارضی فنڈنگ کا بل روک...

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز کی عارضی فنڈنگ کا بل روک دیا، حکومتی شٹ ڈاؤن ہفتے کے اختتام تک طویل

امریکہ کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں دو ٹریفک اشاروں کے عقب میں یو ایس کیپٹل بلڈنگ کا منظر-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز کی عارضی فنڈنگ کا بل روک دیا جس کے باعث امکان ہے کہ حکومتی شٹ ڈاؤن ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔

یہ بل چوتھی بار ووٹنگ کے لئے پیش کیا گیا جس میں 54 کے مقابلے میں 44 ووٹوں سے پارٹی لائن پر مبنی مخالفت سامنے آئی۔ سینیٹ کے 3 ڈیموکریٹ ارکان نے ریپبلکنز کے ساتھ مل کر بل کی حمایت کی۔

فریقین نے ایک دوسرے پر شٹ ڈاؤن کا الزام دھرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

جنوبی ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے ریپبلکن اکثریتی رہنما جان تھون نے کہا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کو یرغمال بنا لیا ہے اور بالواسطہ طور پر امریکی عوام کو بھی جو کہ اس کے واحد متاثرہ فریق ہیں۔

ڈیموکریٹس ’’افورڈیبل کیئر ایکٹ‘‘ یا ’’اوباما کیئر‘‘ کے لئے دی جانے والی اضافی سبسڈی کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو سال کے اختتام پر ختم ہو رہی ہے۔ وہ ’’ون بگ بیوٹی فل بل‘‘ میں منظور کی گئی میڈی کیڈ میں کی گئی کٹوتیوں کو بھی واپس لینا چاہتے ہیں۔

دوسری طرف سینیٹ کے ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ وہ صحت کی پالیسیوں پر صرف اسی وقت بات چیت کریں گے جب حکومتی معمولات دوبارہ بحال ہوں گے۔

امریکی وفاقی حکومت بدھ کے روز شٹ ڈاؤن میں داخل ہوئی جو تقریباً 7 سال میں پہلا شٹ ڈاؤن ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کے درمیان کشیدگی گزشتہ دنوں میں شدت اختیار کر گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!