اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کے سربراہ کا غزہ کے متعلق امریکی تجویز پر حماس...

اقوام متحدہ کے سربراہ کا غزہ کے متعلق امریکی تجویز پر حماس کے بیان کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نیویارک میں اقوام متحدہ کےصدر دفتر میں پریس کانفرنس سےخطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےحماس کی طرف  سےتمام یرغمالیوں کو رہا کرنے  اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کی بنیاد پر بات چیت کے لئے آمادگی ظاہر کرنےکے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کےسربراہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نےایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نےحماس کی طرف سےجاری کردہ بیان کا خیر مقدم  کرتے ہوئے اسےحوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کےسربراہ نے تمام فریقین پر زور دیا ہےکہ وہ غزہ کی پٹی میں تنازع ختم کرنے کےاس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے قطر اور مصر کی طرف سے ثالثی کی  قابل قدر  کوششیں کرنے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے فوری اور مستقل جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی بلا تاخیر اور غیر مشروط رہائی اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ رسائی کےاپنےمطالبے کو دہرایا۔ اقوام متحدہ ان مقاصد کےحصول کےلئے کی جانےوالی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا تاکہ مزید انسانی مشکلات کو روکا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!