اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلچین کا عالمی نظم ونسق اقدام یوریشیائی سلامتی کے لئے روسی وژن...

چین کا عالمی نظم ونسق اقدام یوریشیائی سلامتی کے لئے روسی وژن سے گہرا تعلق رکھتا ہے،روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوتن والڈائی بین الاقوامی مباحثہ کلب کے 22 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

سوچی(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ چین کا عالمی نظم و نسق کا اقدام یوریشیائی سلامتی کے بارے میں روس کے تصور سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔

پوتن نے والڈائی مباحثہ کلب کے 22 ویں سالانہ اجلاس کے عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں فریم ورکس کا ہم آہنگ ہونا روس-چین تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے موزوں ہے اور اس کی عالمی اہمیت بھی ہے۔

پوتن نے نشاندہی کی کہ روسی اور چینی صدور نے ایک دوسرے کے ممالک میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی تقریبات میں شرکت کی۔ ان تقریبات میں فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کا جشن منایا  گیا اور نازی جرمنی اور جاپانی عسکریت پسندی کو شکست دینے میں دونوں اقوام کی مشترکہ قربانیوں کو سراہا گیا۔ ان مواقع پر دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور معیشت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا۔

چین کی روسی شہریوں کے لئے آزمائشی ویزا فری پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ روس بھی چینی شہریوں کے لئے جوابی پالیسی متعارف کروائے گا اور اس عمل کو تیز کرنے کی کوشش کرے گا۔

گزشتہ سال فروری میں وفاقی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے پورے یوریشیائی خطے میں برابری اور ناقابل تقسیم سلامتی کا ایک ڈھانچہ تعمیر کرنے کی تجویز دی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!