اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانپشاور، عدالت نے 7 افراد کے قاتل کو 7 بار سزائے موت...

پشاور، عدالت نے 7 افراد کے قاتل کو 7 بار سزائے موت و جرمانے کی سزا سنا دی

عدالت نے غیرت کے نام پر 7افراد کو قتل کرنیوالے مجرم کو 7 بار سزائے موت و جرمانے کی کی سزا سنا دی۔

سیشن کورٹ پشاور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل نے کیس پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے بتایا کہ چارسدہ کے علاقے تنگی کے رہائشی ملزم محمد ابراہیم نے جون 2021ء میں پشاور کے علاقے پھندو روڈ پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اپنی بیوی بانو، کم سن بیٹوں سلیم، سلمان، جلال، چچازاد بھائی حبیب اللہ، اس کی اہلیہ شکیلہ اور بیٹی سمیہ کو قتل کر دیا۔

عدالت نے مقدمے میں شواہد اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 7بار سزائے موت اور ساڑھے21لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!