ایچ پی وی ویکسین کیچ اپ مہم میں پنجاب نے 90 فیصد کوریج حاصل کرلی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے جاری بیان میں کہا کہ تمام چیلنجز اور جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی ٹیم نے محنت اور لگن سے کام کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں 9سے 14سال کی 67لاکھ بچیوں کو ٹیکہ جات لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سروائیکل کینسر سے بچائو کی ویکسین اب معمول کے کورس میں شامل کر لی گئی ہے۔
حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس میں اب سے یہ ویکسین نو سال کی بچیوں کیلئے میسر ہو گی۔
