اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجی سیون کا مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا...

جی سیون کا مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار

لندن: گروپ آف سیون ممالک کے رہنماؤں نے  مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ جی سیون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں اور جوابی کارروائیوں کے خطرناک چکر سے مشرق وسطیٰ میں بے قابو کشیدگی میں اضافے کا خطرہ ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس لیے ہم تمام علاقائی فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ ذمہ داری اور تحمل سے کام لیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جی سیون رہنماؤں نے خطے میں تنازعات میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے مربوط کوششوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ہم غزہ میں فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی، انسانی امداد کے بہاؤ میں نمایاں اور پائیدار اضافے اور تنازع کے خاتمے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔

بیان میں انہوں نےمسلح تنازعات کے حل اور مشرق وسطی میں انسانی اثرات کو کم کرنے میں اقوام متحدہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی قابل اطلاق قراردادوں کے مطابق مشن کے لئے اپنی حمایت کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!