آئیے چین کے وسطی صوبے ہونان میں پاکستانی معالجین کے ایک گروپ سے ملئے۔ یہ معالجین یہاں روایتی چینی طب کے حیرت انگیز پہلوؤں کو دریافت کر رہے ہیں!
مقام:
چھانگ شا،
وسطی صوبہ ہونان، چین
چھانگ شا میں پاکستانی معالجین کے لئے روایتی چینی طب کا تربیتی پروگرام شروع ہو گیا ہے۔
پاکستان کے 6 معالجین یہاں 6 ماہ تک تربیت حاصل کریں گے۔ پروگرام میں روایتی چینی ثقافت، چین کی طبی اصطلاحات، ایکیوپنکچر، چین کی جڑی بوٹیوں کی ادویات اور باریک سوئیوں کے استعمال کی تکنیک شامل ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): دبير احمد خان، زیر تربیت پاکستانی
“ہم مگورٹ جڑی بوٹی جلانے کے علاج (مکسوبسشن)، سوئیوں سے علاج (ایکیوپنکچر)، دباؤ سے علاج (ایکیو پریشر) اور روایتی چینی مساج سیکھ رہے ہیں۔ پاکستان میں روایتی چینی طب کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں ہے۔ ہم یہ علم اپنے ساتھی ڈاکٹروں اور مریضوں تک پھیلائیں گے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مظہر علی، زیر تربیت پاکستانی
“میں نئی چیزیں سیکھنے کے لئے یہاں چین آنے پر بہت پرجوش ہوں۔ یقیناً روایتی چینی طب کی دنیا ہمارے لئے بالکل ایک نیا شعبہ ہے۔ میرا ماننا ہے کہ نئی چیزیں سیکھنے میں خصوصی دلچسپی ایک ڈاکٹر کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ ہم مسلسل طبی تعلیم کے عمل میں ہوتے ہیں۔ ہمیں تسلسل کے ساتھ سیکھتے رہنا چاہئے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لو بیدان، معالج، فرسٹ افیلی ایٹڈ ہسپتال، ہونان یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن
“گزشتہ چند دنوں کے لیکچرز کے دوران میں نے محسوس کیا کہ ان کی سیکھنے کی صلاحیت بہت مضبوط ہے اور وہ جلد ہی چیزوں کو اپنا لیتے ہیں۔ میں ریویو سیشنز میں جب ان کا علم پرکھنے کے لئے کسی ایکیو پوائنٹ کا ذکر کرتی ہوں تو وہ فوراً ہی اپنے جسم پر اسے تلاش کر لیتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ بہت متحرک ہیں اور ایسا رویہ واقعی قابلِ ستائش ہے۔”
’ایک خطہ اور ایک سڑک ‘کے منصوبے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت روایتی طب کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید گہرا ہو رہا ہے۔
اس پروگرام کے تحت ’ایک ماہ کی جامع عملی تربیت اور ہسپتال میں 5ماہ کے عملی تجربے‘ کے ذریعے چھ زیر تربیت معالجین روایتی چینی طب کی تشخیصی اور علاجی تکنیکیں باقاعدہ طور پر سیکھیں گے۔
چھانگ شا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link