جمعرات, ستمبر 4, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کی پولینڈ کو مزید امریکی فوجی فراہم کرنے کی پیشکش

ٹرمپ کی پولینڈ کو مزید امریکی فوجی فراہم کرنے کی پیشکش

پولینڈ میں شہری 33ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ سے فوجی واپس بلانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی پولینڈ میں تعینات رہیں گے اور ان کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ٹرمپ نے پولینڈ کے نئے صدر کارول ناوروسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہا کہ وہ پولینڈ کی حفاظت میں مدد کریں گے۔

جب صحافیوں نے پوچھا کہ کیا وہ نیٹو کے مشرقی محاذ پر واقع اس ملک میں امریکی فوجی برقرار رکھیں گے تو ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو ہم وہاں مزید فوجی بھیج دیں گے۔

پولینڈ کے صدر ناوروسکی نے اپنے ملک کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے صدر ٹرمپ کے عزم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات میرے لئے، پولینڈ کے لئے اور عوام کے لئے بہت اہم ہیں۔

ناوروسکی کا واشنگٹن کا یہ دورہ  صدر بننے کے بعد ان کا بیرون ملک کا پہلا دورہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!