جمعرات, ستمبر 4, 2025
تازہ ترینچین کا امریکی آپٹیکل فائبر کی بعض درآمدات پر ضوابط سے انحراف...

چین کا امریکی آپٹیکل فائبر کی بعض درآمدات پر ضوابط سے انحراف کی روک تھام کے اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ

چین نے امریکہ سے درآمد شدہ آپٹیکل فائبرمصنوعات کے خلاف ضوابط سے انحراف کی تحقیقات کاآغاز کردیا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ سے آنے والی مخصوص آپٹیکل فائبر درآمدات پر ضوابط کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لئے اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جمعرات سے موثر ہوگئے ہیں۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ ضوابط کی خلاف ورزی روکنے کے لئے چین کی جانب سے کی جانے والی پہلی تحقیقات کے بعد کیا گیا جو 4 مارچ کو ایک مقامی کمپنی کی درخواست پر شروع کی گئی تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ تحقیقات متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق کی گئیں اور شفاف اور کھلے طریقہ کار کے تحت تمام فریقین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکی برآمد کنندگان نے چین کے اینٹی ڈمپنگ اقدامات سے بچنے کے لئے "ڈسپرژن اَن شفٹڈ سنگل موڈ ” کے بجائے "کٹ آف شفٹڈ سنگل موڈ” چین بھیجنا شروع کردی تاکہ پابندیوں سے بچا جا سکے۔

اس کے نتیجے میں وزارت کے مطابق اب موجودہ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز "ڈسپرژن اَن شفٹڈ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر” کے ساتھ ساتھ "کٹ آف شفٹڈ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر” مصنوعات پر بھی لاگو ہوں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!