جمعرات, ستمبر 4, 2025
تازہ ترینچین میں یوم فتح کی مناسبت سے کلچرل گالا کا انعقاد

چین میں یوم فتح کی مناسبت سے کلچرل گالا کا انعقاد

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شی جن پھنگ اور دیگر رہنما گرینڈ کلچرل گالا سے قبل جنگ کے غازیوں سے ہاتھ ملارہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بدھ کی شام تقریباً 6 ہزار افراد نے ایک شاندار ثقافتی تقریب دیکھی۔

عظیم عوامی ہال میں منعقدہ اس تقریب میں شریک ہونے والوں میں پارٹی اور ریاستی رہنما شی جن پھنگ، لی چھیانگ، ژاؤ لے جی، وانگ ہوننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی اور ہان ژینگ شامل تھے۔ تقریب کے آغاز سے پہلے شی جن پھنگ اور دیگر رہنماؤں نے جنگ کے غازیوں سے ملاقات کی۔

"انصاف کی فتح” کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی عظیم تاریخ کا جائزہ پیش کیا گیا اور مزاحمت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کردار کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں جارحیت کے خلاف چینی عوام کی بہادری کا پیغام دیا گیا اور چینی قوم کے ناقابل شکست جذبے کو دکھایا گیا جو دنیا کی اقوام میں بلند ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!