جمعرات, ستمبر 4, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی ویتنام کے اپنے ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعلقات...

چینی صدر کی ویتنام کے اپنے ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں ویتنام کے صدر لونگ کونگ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ویتنام کے صدر لونگ کونگ سے ملاقات کی۔

لونگ کونگ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔

شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں حاصل ہونے والی فتح واضح طور پر ثابت کرتی ہے کہ انصاف غالب آئے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ جنگ عظیم دوم میں حاصل شدہ فتوحات کے ثمرات کی مشترکہ طور پر حفاظت کریں اور بین الاقوامی انصاف اور منصفانہ اصولوں کو برقرار رکھیں۔

شی نے کہا کہ یکطرفہ اقدامات اور جنگل کے قانون جیسے رجحانات کے خلاف اب زیادہ سے زیادہ ممالک اس حقیقت کو تسلیم کر رہے ہیں کہ سمجھوتے اور پسپائی سے کوئی حل نہیں نکلتا اور صرف اتحاد اور خود کو مضبوط بنانا ہی امید کی کنجی ہے۔

شی نے مزید کہا کہ انہوں نے عالمی نظم و نسق کا اقدام پیش کیا ہے تاکہ عالمی نظم و نسق کے نظام کو مزید منصفانہ اور مساوی سمت میں فروغ دیا جا سکے۔

لونگ کونگ نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات ویتنام کے لئے تزویراتی اہمیت رکھتے ہیں اور ویتنام کی خارجہ پالیسی میں اسے اعلیٰ ترین ترجیح حاصل ہے۔

ویتنامی صدر نے مزید کہا کہ بدلتے اور غیر یقینی حالات سے دوچار دنیا میں ویتنام چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوطی سے فروغ دیتا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!