جمعرات, ستمبر 4, 2025
پاکستانبھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، ہنگامی الرٹ...

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، ہنگامی الرٹ جاری

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا۔ وزارت آبی وسائل نے نقصانات سے بچنے کیلئے ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔

حکام کے مطابق  ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ جس سے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگی ۔ وزارت آبی وسائل نے نقصانات سے بچنے کیلئے ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔

دوسری جانب دریائے چناب کی بپھری لہروں سے ملتان بدستور خطرے میں ہے ۔ شیرشاہ برج اور ہیڈمحمد والا پر شدید دباؤ برقرار ہے۔ ہیڈ محمد والا پرگیج لیول 414 سے تجاوز کرگیا۔

ہیڈ مرالہ سے پانی کا بڑا ریلا ہیڈ خانکی کی طرف بڑھنے لگا۔ مظفرگڑھ، علی پور میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ  ہے۔ احمدپورشرقیہ کے قریب مکھن بیلہ کاحفاظتی زمیندارہ بند ٹوٹ گیا ۔ سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں اوربستیوں میں پانی داخل ہوگیا۔

ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا ۔ متعدد بستیاں ڈوب گئیں ۔ مکانات اور مویشی بہہ گئے۔ کبیروالا میں سدھنائی کینال کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!