اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافریقی بچے محفوظ، صحت مند اور خوشگوارماحول کے مستحق ہیں:یونیسف سفیر

افریقی بچے محفوظ، صحت مند اور خوشگوارماحول کے مستحق ہیں:یونیسف سفیر

بلانتائر، ملاوی: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) کے سفیر وانگ یوآن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ افریقہ کے بچوں کو بہتر صحت اور غذائیت کے ساتھ  تعلیم کے مساوی مواقع میسر ہوں گے اور انہیں مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔ افریقی بچے ایک محفوظ، صحت منداور خوشگوار ماحول میں تشدد، غربت اور بیماریوں سے پاک پرورش حاصل کرنے کے مستحق ہیں۔

وانگ جو ایک چینی موسیقار اور اداکار بھی ہیں نے چینی حکومت کی طرف سے مالی امداد کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے  اگست کے آخر میں ملاوی کا  دورہ کیا یہ منصوبے ملک میں سمندری طوفان ادائی کے بعد ہنگامی ردعمل کے تحت شروع کیے گئے تھے۔ انہوں نے ملاوی کے جنوبی ضلع نسانجے کے  دودیہات میں امداد حاصل کرنے والے گھرانوں سے ملاقات کی۔

ملاوی کے تجارتی شہر بلانتائر میں شِنہوا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں وانگ نے کہا کہ وہ سمندری طوفان سے متاثرہ کمیونٹیز کی چین اور یونیسیف کے تعاون پر مبنی منصوبوں کے مثبت اثرات دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی فراہم کردہ امداد سے موسمیاتی آفات سے متاثرہ بچوں اور خاندانوں کو بروقت امداد ملی ہے، جس سے حفظان صحت اور ماحولیاتی حالات میں نمایاں بہتری آئی اور ساتھ ہی بچوں کی غذائیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کے سب سے کم ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک قرار دیے گئے ملاوی کو طویل عرصے سے خشک سالی اور سیلاب جیسی قدرتی آفات کا سامنا ہے۔ مارچ 2019 میں سمندری طوفان ادائی جنوبی افریقہ سے ٹکرایا تھا  جس سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ یونیسیف کے مطابق، ملاوی میں، طوفان سے تقریباً 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے تقریباً نصف تعداد بچوں کی تھی  طوفان سے تقریباً 1لاکھ 25 ہزار افراد بے گھر ہوئے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!