صنعاء: امریکہ کی بحری افواج نے یمن میں حوثی گروپ کا میزائل سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ(سینٹکام) نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسکی فورسز نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی میزائل سسٹم کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔
مزید تفصیلات بتائے بغیر امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہا کہ یہ نظام امریکی اور اتحادی افواج اور خطے میں تجارتی جہازوں کے لیے ایک فوری خطرہ تھا۔
سینٹکام کے مطابق، گزشتہ دو دنوں میں امریکی فوج کے حملوں میں تباہ ہونے والا یہ تیسرا حوثی میزائل سسٹم تھا۔
