بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ اور لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر محمد المنفی نے دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے قیام کا اعلان کیاہے۔
لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر چین-افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی) فورم کے سربراہی اجلاس 2024 میں شرکت کے لیے بیجنگ میں ہیں جہاں انہوں نے بدھ کو صدر شی سے ملاقات کی ۔
صدر شی نے کہا کہ چین لیبیا کا روایتی دوست ہے اور لیبیا کی ترقی کی حمایت اور دوستانہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی چاہے حالات کیسے بھی تبدیل ہو جائیں۔
چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے امن، استحکام اور خوشحالی کے راستے پر لیبیا کی حمایت کرتا ہے۔
