اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے صدر شی جن پھنگ اور زیمبیا کے صدر کی بیجنگ...

چین کے صدر شی جن پھنگ اور زیمبیا کے صدر کی بیجنگ میں ملاقات

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے زیمبیا کے صدر ہاکائندے ہچلیما سے بیجنگ میں ملاقات کی،زیمبیا کے صدر چین-افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی ) فورم کےسربراہی اجلاس2024 میں شرکت کے لیے چین کے دورہ پر ہیں۔

رواں سال چین اور زیمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

صدر شی نے چین اور زیمبیا کے تعلقات کو 2023 میں جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری میں ترقی دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران باہمی  مفاد پر مبنی تعاون کے  مفید نتائج سامنے آئے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایف او سی اے سی سربراہی اجلاس کو مشترکہ طور پر اپنی جدیدیت کو فروغ دینے اور چین زیمبیا دوستانہ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کرنے کے ایک موقع کے طور پر لینا چاہیے۔

چین زیمبیا کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے، نئی توانائی اورآبی وسائل کی ترقی اور بجلی جیسے شعبوں میں تعاون اور زیمبیا اور افریقہ میں صنعتوں کے قیام میں تعاون کرنے کے لیے مزید کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!