اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے صدر اور ایتھوپیا کے وزیراعظم کی بیجنگ میں ملاقات

چین کے صدر اور ایتھوپیا کے وزیراعظم کی بیجنگ میں ملاقات

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نےایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد سے ملاقات کی، جو چین-افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی ) فورم کے  سربراہی اجلاس 2024 میں شرکت  کے لیے بیجنگ میں ہیں۔

بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران صدر شی نے کہا کہ چین اور ایتھوپیا کے تعلقات چین افریقہ دوستانہ تعاون کی ایک مثال ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے دونوں ممالک اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مضبوط حمایت  کرتے آئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان  اٹوٹ اور فولاد کی طرح مضبوط دوستی قائم ہے۔

صدر شی نے کہا کہ ان کا ملک اس سربراہ اجلاس کو دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو وسیع  کرنے کا ایک موقعہ سمجھتا  ہے اور وہ  مشرقی افریقہ میں ریل سمندری انٹرموڈل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے قیام کے لیے علاقائی نقل و حمل کے مرکز کے طور پر اپنی طاقت سے فائدہ اٹھانے میں ایتھوپیا کی حمایت کرتا ہے۔

چین کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین ایتھوپیا کے ساتھ علاقائی سطح کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور برکس فریم ورک کے اندر بین الاقوامی انصاف اور عدل کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لیے رابطے اور تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!