اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی جدیدیت پر چینی اور غیرملکی ماہرین کا تبادلہ خیال

چینی جدیدیت پر چینی اور غیرملکی ماہرین کا تبادلہ خیال

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایک عالمی سیمینار میں دنیا بھر کے ماہرین نے چین کی جدیدیت اور اس کے عالمی اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سیمینار چین کی رین من یونیورسٹی میں ہوا جو منگ ڈے اسٹریٹجک ڈائیلاگ 2024 کا حصہ ہے۔ اس میں شرکا نے "چینی جدیدیت اور دنیا کا مستقبل” کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

مغربی ممالک کے ماہرین سمیت غیرملکی اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ماہرین نے اس بات کا بطور خاص تذکرہ کیا کہ اصلاحات، کھلے پن اور اپنے منفرد حالات کے تحت چین میں جدیدیت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جو باقی دنیا کے لئے مزید مواقع پیدا کرے گی۔

رین من یونیورسٹی کی میزبانی اور یونیورسٹی کے چھونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ یہ سیمینار اسٹریٹجک اسٹڈیز شعبے میں عالمی رابطوں اور تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!