اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے پہلی ششماہی میں41 لاکھ80 ہزار مرتبہ عارضی سماجی امداد فراہم...

چین نے پہلی ششماہی میں41 لاکھ80 ہزار مرتبہ عارضی سماجی امداد فراہم کی

بیجنگ: چین نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 41 لاکھ80 ہزار مرتبہ عارضی سماجی امداد فراہم کی۔

چینی وزارت شہری امور کے ترجمان وو ژینگ فینگ نے بتایا کہ جون کے اختتام تک ملک میں 4 کروڑ 3 لاکھ 70 ہزار لاکھ افراد کا گزربسر الاؤنس پر تھا جن میں سے 64 لاکھ 80 ہزار شہری جبکہ 3 کروڑ 38 لاکھ 90 ہزار دیہی علاقوں میں مقیم ہیں۔

وو نے کہا کہ وزارت شہری امور نے کم آمدن والے طبقے کی فعال نگرانی کو مؤثر طریقے سے انجام دینے اور ان کی درجہ بندی کے تحت مخصوص سماجی امداد فراہم کرنے کے لئے مقامی حکام کی رہنمائی بڑھادی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے خاندان جو گزر بسر الاؤنس کے اہل نہیں ہیں تاہم ضروری اخراجات کے لئے تگ دو میں مصروف ہیں ان کی نشاندہی ہونی چاہئے تاکہ ان کی مدد یقینی بنائی جاسکے۔

وو نے مزید کہا کہ اس شعبے میں بدعنوانی اور بدانتظامی سے بھی مسلسل نمٹا جا رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!