اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ خطے میں جاپان پر فتح کی 79 ویں...

ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ خطے میں جاپان پر فتح کی 79 ویں سالگرہ کی تقریب

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 79 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

ہانگ کانگ سٹی ہال میموریل گارڈن میں منعقدہ اس تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا، پرچم لہرایا گیا، پولیس رائفل اسکواڈ نے سلامی دی ، کچھ دیر خاموشی اختیار کی گئی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کےچیف ایگزیکٹو جان لی سمیت دیگر سینئر حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ لی نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر حملے کے خلاف چینی قوم کی یکجہتی اور بہادری کو یاد کیا اور سب کو یاد دلایا کہ وہ تاریخ سے سیکھیں، سخت محنت سے حاصل کردہ امن کی قدر کریں اور بہتر مستقبل کے لیے ملکر کام کریں۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے 2014 میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت کی یاد اور جنگ میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 3 ستمبر کو یوم فتح قرار دیا تھا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ خطہ کی حکومت اس فیصلے کے بعد سے ہانگ کانگ میں سرکاری سطح پر یادگاری تقریبات کا اہتمام کررہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!