بدھ, اگست 6, 2025
تازہ ترینکوپ 15 کانفرنس کا دلدلی علاقوں کے تحفظ میں چین کے قائدانہ...

کوپ 15 کانفرنس کا دلدلی علاقوں کے تحفظ میں چین کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین

رمسار کنونشن کے رکن ممالک کی کانفرنس کا 15واں اجلاس ’’کوپ 15‘‘ جمعرات کے روز زمبابوے میں ختم ہو گیا ہے۔ اس موقع پر دلدلی علاقوں کے تحفظ کے حوالےسے بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کے تناظر میں چین کی کوششیں اور کامیابیاں توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں۔

کانفرنس میں شریک عالمی ماہرین نے دلدلی علاقوں کے تحفظ میں چین کی کاوشوں کو سراہا اور عالمی سطح پر ماحولیاتی تحفظ کے لئے تعاون کے پختہ عزم کو اجاگر کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): موسونڈا ممبا، سیکرٹری جنرل، کنونشن آن ویٹ لینڈز

"چین نے ان تمام مسودہ قراردادوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے جن پر ہم نے ’کوپ 14‘ میں اتفاق کر لیا تھا۔”

کوپ 15 کی افتتاح تقریب  کے دوران چین کے 9 شہروں کو عالمی سطح پر ویٹ لینڈ سٹیز کا درجہ دیا گیا۔ اس طرح چین میں ایسے شہروں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جُولی مولونگا، ڈائریکٹر، ویٹ لینڈز انٹرنیشنل، مشرقی افریقہ

"9 شہروں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ دلدلی علاقوں کے تحفظ اور بحالی میں رہنمائی کے لئے پُرعزم ہیں۔ ہم ان سے سیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے ان شہروں کو یہ درجہ دلانے کے لئے کیا طریقہ اپنایا، کن مراحل سے گزرے اور یہ شہر کس طرح اس معیار پر پورے اترے۔”

 "ہمارے مشترکہ مستقبل کے لئےویٹ لینڈز کا تحفظ” کے موضوع پر منعقد ہونے والی کوپ 15 کانفرنس نے دنیا بھر کی حکومتوں کے نمائندوں کو ایک جگہ جمع کیا تاکہ دلدلی علاقوں کے تحفظ کے لئے عالمی عزم کو مضبوط کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی صحت، حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی لچک کو برقرار رکھنے میں دلدلی علاقوں کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا جائے۔

وِکٹوریا فالس، زمبابوے سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

زمبابوے میں "کوپ 15” عالمی کانفرنس کا انعقاد

"مشترکہ مستقبل کے لئے ویٹ لینڈز کا تحفظ” کانفرنس کا موضوع

دنیا بھر کی حکومتوں کے نمائندے کانفرنس میں شریک

22 ویٹ لینڈ شہروں کے ساتھ چین سرفہرست ملک

عالمی ماہرین نے چین کے ماحولیاتی اقدامات کو سراہا

 چین کی کامیابیوں سے آگاہی کے لئے شرکا کی گہری دلچسپی

چین نے کوپ 14 کی قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد کیا

ویٹ لینڈز کے تحفظ میں عالمی تعاون  کو فروغ دینے کا عزم

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!