"مصنوعی ذہانت کے دور میں عالمی یکجہتی” کے عنوان سے تین روزہ 2025 عالمی اے آئی کانفرنس (ڈبلیو اے آئی سی) پیر کے روز چین کے شہر شنگھائی میں اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
2025 کی عالمی اے آئی کانفرنس میں 70 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 800 سے زائد کمپنیوں نے اپنی 3 ہزار سے زیادہ جدید ترین مصنوعات پیش کی ہیں۔
رواں برس کی کانفرنس میں مجسم ذہانت پر بڑھتا ہوا زور نمایاں رہا۔ یہ جسمانی وجود رکھنے والے ایسے ذہین نظام ہیں جو اپنے ماحول کے ساتھ براہِ راست اور فوری طور پر تعامل کرتے ہیں۔
عالمی اے آئی کانفرنس میں 60 سے زائد انسان نما روبوٹس نمائش کا حصہ بنے جو صنعتی اور سروس شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ چین ان روبوٹس کے بتدریج بڑے پیمانے پر تجارتی استعمال کے قریب پہنچ رہا ہے۔
کینون روبوٹکس مجسم سروس روبوٹس بنانے والی ایک نمایاں کمپنی ہے جس کی مصنوعات 60 سے زائد ممالک اور خطوں میں دستیاب ہیں۔ اس کمپنی نے کانفرنس میں اپنا نیا دو پاؤں پر چلنے والا انسنان نما خدمت گار روبوٹ XMAN-F1 متعارف کرایا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): لی جیاجو، ڈائریکٹر تعلقات عامہ، کینون روبوٹکس
"کینون روبوٹکس نے اپنا نیا دو پاوٴں پر چلنے والا خدمت گار روبوٹ XMAN-F1 متعارف کرایا ہے۔ یہ روبوٹ بنیادی طور پر ڈیلیوری اور صفائی کرنے والے روبوٹس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ عمومی نوعیت کے روبوٹس اور مخصوص کاموں کے لئے بنائے گئے روبوٹس ریستورانوں اور ہوٹلوں جیسے حقیقی ماحول میں مختلف ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ روبوٹس کو اس طرح استعمال کیا جائے کہ وہ انسانوں کے دہرا دہرا کر کئے جانے والے کام خود انجام دے کر ان کی مدد کر سکیں۔”
عالمی اے آئی کانفرنس میں پیش کردہ معلومات کے مطابق چین اب تک 1509 بڑے اے آئی ماڈلز جاری کر چکا ہے جو دنیا بھر میں اب تک متعارف کرائے گئے 3755 ماڈلز میں چین کے نمایاں حصے کو ظاہر کرتا ہے۔
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کے شہر شنگھائی میں عالمی اے آئی کانفرنس
کانفرنس کا موضوع "مصنوعی ذہانت کے دور میں عالمی یکجہتی”
70 ہزار مربع میٹر جگہ نمائش کے لئے مختص
800 کمپنیوں کی جانب سے3 ہزار جدید مصنوعات پیش
60 سے زائد انسان نما روبوٹس بھی نمائش کا حصہ
کینون روبوٹکس کا نیا روبوٹ XMAN-F1 مرکز نگاہ رہا
انسان نما روبوٹس کو صنعتی شعبوں میں آزمایا جا رہا ہے
چین کے 1509 اے آئی ماڈلز عالمی سطح پر سرفہرست

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link