بدھ, اگست 6, 2025
پاکستانوزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی...

وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور

گلگت: وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہرسال موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی ہورہی ہے۔

جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر بادل پھٹنے سے شدید تباہی ہوئی جس سے بابوسر، گانچھے، دیامر سمیت کئی علاقے شدید متاثر ہوئے۔

وزیراعظم نے حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ آج صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مواصلات ، آبی وسائل ، این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے وزرا اور حکام کے ساتھ یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرکاربن گیسز کے اخراج میں ہمارا حصہ انتہائی کم ہے لیکن پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے 10ممالک میں شامل ہے،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور باقی صوبوں میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال سیلابوں سے تباہی آتی ہے،2022میں بھی بارشوں اور سیلاب نے بہت تباہی مچائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے اہم قومی ادارہ ہے جو اچھا کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سولرپارک منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کررہاہوں اس پر کام تیز کریں گے اور منصوبہ اپنی ذاتی نگرانی میں مکمل کروائوں گا۔ وزیرعظم نے کہا کہ جلد دوبارہ گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا جس میں یہاں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!