کنبیرا: آسٹریلیا کے مشرقی علاقے میں شدید برف باری نے دو دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا بارشوں کے بعد سڑکیں، گاڑیاں اور گھر برف سے ڈھک گئے، سیکڑوں گاڑیاں سیلاب میں پھنس گئیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ریاست کوئنز لینڈ کے ایک علاقے میں 10 برسوں بعد پہلی بار برف پڑی ہے، ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ نیو ساوتھ ویلز کے متعدد علاقوں میں ہفتے کو 16 انچ برف پڑی ہے، جو 1980 کے وسط کے بعد سب سے زیادہ برف باری ہے۔
