بدھ, اگست 6, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل انسانی راہداریاں کھول دے توقیدیوں کو امداد دینے کیلئے تیار ہیں،...

اسرائیل انسانی راہداریاں کھول دے توقیدیوں کو امداد دینے کیلئے تیار ہیں، حماس

غزہ: حماس اور اسلامی جہاد کا تنظیموں نے کہاہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی وڈیوز جاری کرنے کا مقصد غزہ میں موجود انسانی بحران کو اجاگر کرنا ہے، جسے اقوام متحدہ قحط کے دہانے پر قرار دے چکی ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ وہ ریڈ کراس کی جانب سے دشمن کے قیدیوں کے لیے خوراک اور دوا بھیجنے کی کسی بھی درخواست پر مثبت طور پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں”، تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ خوراک اور دوا پہنچانے کے لیے انسانی راہ داریاں کھولی جائیں۔

القسام بریگیڈز نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ قیدیوں کو دانستہ طور پر بھوکا رکھنے کی پالیسی پر عمل نہیں کرتی۔ القسام کے مطابق زندہ اسرائیلی قیدی "وہی کھاتے ہیں جو ہمارے مجاہدین اور ہمارے عوام کھاتے ہیں، اور وہ کسی امتیاز کے حق دار نہیں ہو سکتے جب کہ ہمارا پورا علاقہ بھوک اور محاصرے کی سزا کاٹ رہا ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے جاری کی گئی تین وڈیوز میں اسرائیلی قیدیوں روم براسلافسکی اور ایفیاتار ڈاوڈ کو نہایت کمزور اور نڈھال حالت میں دکھایا گیا۔ ان وڈیوز نے اسرائیلی عوام میں شدید ردعمل پیدا کیا اور قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری معاہدے پر زور دینے کی آوازیں مزید بلند کر دی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!