بدھ, اگست 6, 2025
تازہ تریناے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،ٹیلر فریٹز، بین شلٹن اور آندرے...

اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،ٹیلر فریٹز، بین شلٹن اور آندرے روبلوف مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مونٹریال: امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز، امریکا کے ہی ٹینس کھلاڑی بین شلٹن اور روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں جاری ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ٹیلر فریٹزنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار جیری لہیکاکو 7-6(7-4)،7-6(7-5)اور7-6(7-5)سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی،جہاں ٹیلر فریٹز کا مقابلہ روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف سے ہوگا۔

امریکا کے ٹینس کھلاڑی بین شلٹن نے چوتھے رائونڈ میچ میں اٹلی کے حریف ٹینس کھلاڑی فلاویو کوبولی کو 6-4، 6-4 اور 7-6(7-1)سے ہرا دیااور ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں بین شلٹن کا مقابلہ آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیکس ڈی مینور سے ہوگا۔

چوتھے رائونڈ کے دیگر میچز میں روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے ،ہسپانوی حریف ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو شکست دی جبکہ آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیکس ڈی مینور نے امریکا کے ٹینس سٹار فرانسس ٹیافو جونیئر کو شکست دے کرکوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!