بدھ, اگست 6, 2025
تازہ ترینچین کی مشینری صنعت کی سال کی پہلی ششماہی میں مستحکم ترقی

چین کی مشینری صنعت کی سال کی پہلی ششماہی میں مستحکم ترقی

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں واقع شنگھائی سانی ہیوی مشینری کمپنی لمیٹڈ میں کھدائی کرنے والی مشینیں ترسیل کے لئے تیار کھڑی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ مشینری انڈسٹری فیڈریشن (سی ایم آئی ایف) کا کہنا ہے کہ چین کی مشینری صنعت نے سال کی پہلی ششماہی میں مستحکم اور مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پیداوار و فروخت میں مسلسل ترقی کی ہے۔

چائنہ مشینری انڈسٹری فیڈریشن (سی ایم آئی ایف) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مشینری صنعت کی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ شرح نمو پیداوار سازی شعبے کی شرح سے 2 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔

اس دوران فیڈریشن کی زیر نگرانی تکنیکی مصنوعات کی 122 اقسام میں سے 84 کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

سال کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 12.5 فیصد اور 11.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد ایک کروڑ 56 لاکھ اور ایک کروڑ 57 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔

اس عرصے میں بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صنعتی روبوٹس کی پیداوار میں 35.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کھدائی کرنے والی مشینوں کی مجموعی فروخت ایک لاکھ 21ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.8 فیصد زیادہ ہے۔

سی ایم آئی ایف کے صدر شو نیان شا کے مطابق سال کی دوسری ششماہی میں اس شعبے کی ترقی کے لئے تزویراتی مواقع اور خطرات دونوں موجود ہوں گے لیکن مثبت عوامل منفی عوامل پر غالب رہیں گے۔

شونیان شا نے پیش گوئی کی کہ مشینری صنعت کی اقتصادی کارکردگی سال کے باقی حصے میں بھی مستحکم ترقی جاری رکھے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!