بدھ, اگست 6, 2025
انٹرٹینمنٹنان جِنگ قتل عام پر مبنی فلم چین کے گرمائی باکس آفس...

نان جِنگ قتل عام پر مبنی فلم چین کے گرمائی باکس آفس پر سرفہرست، آمدن ڈیڑھ ارب یوآن سے متجاوز

نان جِنگ قتل عام پر مبنی فلم "ڈیڈ ٹو رائٹس” نے چین کے موسم گرما کے باکس آفس پر اپنی برتری برقرار رکھی ہے اور صرف 10 دن میں ڈیڑھ ارب یوآن سے زیادہ کماچکی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)نان جِنگ قتل عام پر مبنی فلم  "ڈیڈ ٹو رائٹس” نے چین کے موسم گرما کے باکس آفس پر اپنی برتری برقرار رکھی ہے اور 25 جولائی کو ریلیز ہونے کے صرف 10 دن کے اندر ڈیڑھ  ارب یوآن (تقریباً 21 کروڑ امریکی ڈالر) سے زیادہ کماچکی ہے۔

ٹکٹنگ پلیٹ  فارم ماؤیان اور بیکن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق فلم کی کامیابی کی وجہ سے چین میں اتوار کے روز ایک دن کی باکس آفس آمدن 38 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی جو جون سے اگست تک جاری موسم گرما کے فلمی سیزن میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اتوار تک چین کے موسم گرما کے باکس آفس کی مجموعی آمدن 7 ارب یوآن تک پہنچ چکی ہے۔ سب سے زیادہ کمائی "ڈیڈ ٹو رائٹس” نے کی ہے، اس کے بعد مقامی کامیڈی فلم "دی لیچی روڈ” نے 62 کروڑ 30 لاکھ یوآن کمائے اور یونیورسل کی "جراسک ورلڈ ری برتھ” نے  55کروڑ 50لاکھ یوآن کمائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!