بدھ, اگست 6, 2025
تازہ ترینچین کے شمالی مشرقی علاقے میں کاروباری افراد کی کانفرنس سے نئی...

چین کے شمالی مشرقی علاقے میں کاروباری افراد کی کانفرنس سے نئی معیاری پیداواری قوتیں اجاگر

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں انٹر پرینیورز سن آئی لینڈ اینول کانفرنس 2025 کے مرکزی فورم کا منظر-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں انٹر پرینیورز سن آئی لینڈ اینول کانفرنس 2025 کا مرکزی فورم شروع ہوگیا، جس کا مقصد نئی معیاری پیداواری قوتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

قومی سطح کے ایک مکالمے کے طور پر کانفرنس میں اس سال حکومتی حکام،کاروباری شعبوں،تعلیمی اداروں اور صنعتوں سے مہمان شرکت کر رہے ہیں تاکہ معیاری اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے اختراعی تجاویز دی جاسکیں اور اس میں ایک نئی توانائی ڈالی جا سکے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی حئی لونگ جیانگ صوبائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری لیو ہوئی نے بتایا کہ ہمارا صوبہ سائنسی اور تعلیمی وسائل سے مالا مال ہے،ہمارے پاس جدت طرازی کی مضبوط وراثت اور مضبوط صنعتی بنیاد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شرکاء حئی لونگ جیانگ کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور پائیدار احیا کے لئے تجاویز پیش کریں گے اور اس حوالے سے اپنا حصہ ڈالیں گے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے نائب صدر لیو جیان نے کہا کہ یہ کانفرنس چین کے شمال مشرقی علاقے کے جامع احیا، مقامی معاشی اور سماجی ترقی کو مضبوط بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبادلوں اور اشتراک کے اس طرح کے پلیٹ فارم اعلیٰ سطح کے کھلے پن اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کے لئے اہم معاونت فراہم کرسکتے ہیں۔

’’نئی معیاری پیداواری قوتیں:نئی ذہین پیداوار سازی، نئی کھپت اور نیا نظام‘‘ کے سالانہ عنوان سے ہونے والی یہ کانفرنس ہفتے سے پیر تک جاری رہی، جس کی میزبانی شِنہوا نیوز ایجنسی اور ہاربن ماڈرن کلچراینڈ ٹورازم انویسٹمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر کی۔

مرکزی فورم کے علاوہ کانفرنس میں متوازی پروگرامز بھی منعقد کئے گئے، جن میں ڈیجیٹل ذہانت کے ذریعے نئی کھپت کو فروغ دینے اور کم بلندی کی حامل معیشت اور ذہین پیداوار سازی کی مربوط ترقی پر فورمز شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!