بدھ, اگست 6, 2025
انٹرنیشنلآئی ایف آر سی کی فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹرز پر...

آئی ایف آر سی کی فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی مذمت

مغربی کنارے کے شہر رملہ میں فلسطینی شہری غزہ میں جاری جنگ کے خلاف مظاہرے میں شریک ہیں-(شِنہوا)

جنیوا(شِنہوا)انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) نے خان یونس میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے صدر دفتر پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ اس حملے میں پی آر سی ایس کے عملے کا ایک رکن عمر اسلیم شہید ہوگیا جبکہ عملے کے 2 ارکان اور ایک شہری زخمی ہوا جو جائے وقوعہ پر لگنے والی آگ بجھانے میں مدد کر رہا تھا۔

ایک بیان میں آئی ایف آر سی نے شہریوں اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے تحفظ اور ہلال احمرکے نشان کا احترام اور تحفظ یقینی بنانے کی اپیل کی۔

بیان میں کہا گیا کہ عمارت کئی مرتبہ حملے کا نشانہ بنی جس پر واضح طور پر ہلال احمر کا نشان موجود تھا۔ اس تنازع میں مجموعی طور پر  پی آر سی ایس کے عملے کے 51 ارکان اور رضاکار شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 31 اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے ہلال احمر کا نشان پہنے ہوئے تھے۔ یہ ایک ایسا نشان ہے جسے بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔

آئی ایف آر سی 1919 میں قائم ہوئی جس کا صدر دفتر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں واقع ہے۔ یہ انٹرنیشنل ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ موومنٹ کا حصہ ہے جس میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور قومی سوسائٹیاں بھی شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!