اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شہر شی آن اور قازقستان کے شہر شمکینت کے درمیان...

چین کے شہر شی آن اور قازقستان کے شہر شمکینت کے درمیان نئے فضائی روٹ کا آغاز

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں شیان یانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 5 کا منظر-(شِنہوا)

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن کو قازقستان کے شہر شمکینت سے منسلک کرنے والے نئے براہ راست فضائی روٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قازقستان کی سکیٹ ایئرلائنز کے تحت افتتاحی پرواز بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح2 بج کر 47 منٹ پر شی آن سے روانہ ہوئی اور مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 50 منٹ پر شمکینت پہنچی۔

شی آن ایئرپورٹ نے رواں سال وسطی ایشیائی پروازوں میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا ہے جہاں صرف پہلی ششماہی میں 78 ہزار سے زائد مسافر دورے اور 700 پروازوں کو ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ سال سے بالترتیب 40 فیصد اور 19 فیصد اضافہ ہے۔

اس سے قبل تاریخی طور پر جڑے اور معاشی لحاظ سے قریبی بیلٹ اینڈ روڈ شہروں کے درمیان سفر پر کم از کم 12 گھنٹے لگتے تھے۔ اب اس نئے روٹ کے ذریعے یہ سفر کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ گیا ہے۔

یہ نیا فضائی روٹ علاقائی ہوابازی مرکز کے طور پر شی آن ایئرپورٹ کے کردار کو مزید مضبوط کرتا ہے اور چین اور وسطی ایشیا کے درمیان فضائی پل کو وسعت دیتا ہے۔ یہ ایئرپورٹ اب 58 بین الاقوامی مسافر پروازوں کے روٹس چلا رہا ہے جن میں سے وسطی ایشیائی ممالک کے لئے 18 ہفتہ وار پروازیں شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!