اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشیشے کاسامان بنانے والی چینی کمپنی دیلی مصر میں 7 کروڑ امریکی...

شیشے کاسامان بنانے والی چینی کمپنی دیلی مصر میں 7 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

چین کے شمالی صوبے شنشی کی چھی شیان کاؤنٹی میں ایک کارکن شیشے کا سامان بنانے والے کارخانے میں کام کررہی ہے-(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)شیشے کا سامان بنانے والی چینی کمپنی دیلی گلاس گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر میں شیشے کی گھریلو مصنوعات تیار کرنے کے لئے 7 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شی وے ڈونگ نے یہ اعلان قاہرہ کے جنوب مشرق میں واقع چین۔ مصر ٹی ای ڈی اے سوئز اقتصادی و تجارتی تعاون زون میں سنگ بنیاد رکھنے کی ایک تقریب کے دوران کیا۔

شی وے ڈونگ کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں روزانہ 250 ٹن پگھلا ہوا شیشہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھنے والی جدید ترین بھٹی اور خودکار پیداواری لائنوں کی تنصیب متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جگہ پراعلیٰ معیار کے شیشے کے گھریلو برتن بنانے پر توجہ دی جائے گی اور اس کا مقصد ایک ایسا جدید صنعتی مرکز بنانا ہے جو تحقیق و ترقی، تیاری، جدید عمل، پیکنگ، مال برداری اور برآمدات جیسے تمام مراحل کو یکجا کرے۔

چین-افریقہ ٹی ای ڈی اے انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر وے جیان چھنگ نے کہا کہ بڑے پیمانے کا یہ منصوبہ مصر میں معیاری روزگار کے کافی مواقع پیدا کرے گا اور شیشہ سازی کی ملکی صنعت کو تکنیکی طور پر ترقی دے گا، جس سے عالمی سطح پر مصر کا مقام مضبوط ہوگا۔

مصر کے سوئز کینال اکنامک زون (ایس سی زون) کی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین ولید جمال الدین نے کہا کہ یہ منصوبہ مصر کی صنعتی چین کو وسعت اور استحکام دے گا، مصری نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور ملکی صنعتی ترقی کو فروغ دے گا۔

ایس سی زون کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ منصوبہ ایک لاکھ 20ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہوگا اور اسے 2 مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب 2026 کے دوسرے نصف حصے میں متوقع ہے جو 500 ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!