امریکی صدرکا ایک بار پھرپاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا پاک بھارت جنگ نہ رکواتا تو جوہری تصادم کا خطرہ تھا،دونوں ممالک سے کہا جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کرونگا،بھارت اورپاکستان کے درمیان جنگ رکوانے کی بڑی اورالگ وجہ تھی۔
آئیوا میں 250 ویں یوم آزادی کی تقریب سےخطاب میں دعویٰ کیاکہ ایران کے جوہری تنصیبات کو مکمل تباہ کردیا،ہم نےایران میں بہترین کام کیا،اورہرہدف کوکامیابی سےنشانہ بنایا،اب ایران امریکا سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج اور طیارے ہیں،ہمارے پاس سب سے بہترین شیلڈ ہوگی،گولڈن ڈوم میزائل شیلڈ ملک کو ایران کی جوابی کارروائیوں سے محفوظ رکھے گا۔
ٹرمپ نےاگلی صدارتی مدت کیلئےقانون میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہامیں مزید چارسال کےلیے امریکا کا صدربنوں گا،ہماری حکومت کو165دن ہوگئے،امریکابہت کامیاب ہورہاہے،ایسا کامیاب امریکا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔،لوگوں نےکہا کہ میں جارج واشنگٹن اورابراہم لنکن سے بھی بہترصدر ہوں گا۔
مزیدکہاقاتلوں، منشیات فروشوں کوہم یہاں سے نکال رہے ہیں،غیرقانونی زرعی مزدوروں کی ملک بدری پر فیصلہ کسان کریں گے۔
