پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلروسی صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایران اور یوکرین کے...

روسی صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایران اور یوکرین کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،امریکی صدر

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے-(شِنہوا)

ہیوسٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کےروسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فون پرگفتگو میں ایران اور یوکرین کے تنازع پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور میں اس پر خوش نہیں ہوں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ٹیلی فون پر ایک طویل گفتگو کی۔ ہم نے ایران کے معاملے اور یوکرین جنگ سمیت بہت سے معاملات پر بات کی۔

روس کے صدارتی معاون یوری اُشاکوف نے بتایا کہ یہ کال تقریباً ایک گھنٹے جاری رہی، جس کے دوران پوتن نے کہا کہ ماسکو یوکرین کے ساتھ تنازع میں اپنے مقاصد حاصل کرے گا، جن میں اس تنازع کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

اُشاکوف نے یہ بھی کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ تیسرے دور کی بات چیت کے لئے تیار ہے تاہم پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی تفصیلات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

اُشاکوف نے مزید کہا کہ دونوں صدور نے توانائی اور خلائی تحقیق سمیت روس اور امریکہ کے درمیان متعدد اقتصادی منصوبوں پر باہمی دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!