اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمذاکرات اور تعاون ہی درست راستہ ہے، امریکہ کی جانب سے تجارتی...

مذاکرات اور تعاون ہی درست راستہ ہے، امریکہ کی جانب سے تجارتی پابندیاں اٹھانے پر چین کا ردعمل

چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کی جانب سے چین پر عائد بعض اقتصادی و تجارتی پابندیاں اٹھانے کے ردعمل میں کہا ہے کہ مکالمہ اور تعاون ہی آگے بڑھنے کا درست راستہ ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کی جانب سے چین پر عائد بعض اقتصادی و تجارتی پابندیاں اٹھانے کے ردعمل میں کہا ہے کہ مکالمہ اور تعاون ہی آگے بڑھنے کا درست راستہ ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے یہ بات میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی، جو حالیہ رپورٹس سے متعلق تھا کہ کچھ چینی کمپنیوں کو امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے ایسے مصنوعات، جیسے الیکٹرانک ڈیزائن آٹومیشن سافٹ ویئر، ایتھین اور ہوائی جہازوں کے انجنوں کی چین کو برآمدات کی بحالی سے متعلق نوٹس موصول ہوئے ہیں۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ حال ہی میں لندن میں ہونے والے چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بعد فریقین نے 5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے تفصیلات کو حتمی شکل دی۔ فریقین نے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج کو مضبوط بنانے پر بھی کام کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس عمل کے تحت چین قواعد و ضوابط کے مطابق مخصوص کنٹرول شدہ اشیاء کی برآمدی اجازت ناموں کی درخواستوں کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ امریکہ نے بعض پابندیوں کو ہٹانے کے اقدامات کئے ہیں اور اس بارے میں چین کو مطلع بھی کیا ہے۔

ترجمان نے لندن مذاکرات میں طے پانے والے فریم ورک کو مشکل سے حاصل شدہ قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ مکالمہ اور تعاون ہی آگے بڑھنے کا درست راستہ ہیں جبکہ دھمکیاں اور دباؤ کسی نتیجے تک نہیں لے جاتے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!