بین الاقوامی دن برائے بین التہذیب مکالمہ کی مناسبت سے بخارسٹ میں چینی کنگ فو ڈانس ڈرامہ ‘الیون وارئیرز’ کی خصوصی پرفارمنس نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا ہے۔
اس تقریب میں تقریباً 900 سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔ جن میں سفارت کار، ثقافتی عہدیدار اور دیگر نمایاں شخصیات شامل ہیں۔
یہ پرفارمنس لانگیون مارشل آرٹس گروپ کی جانب سے پیش کی گئی ہے جسے معروف چینی فلم اسٹار جیکی چن نے قائم کیا ہے۔
مارشل آرٹس، جدید رقص اور ملٹی میڈیا کے امتزاج پر مبنی یہ ڈرامہ چینی کنگ فو کے ارتقائی سفر کو پیش کرتا ہے، جس کی ابتدا دفاعی فن کے طور پر ہوئی تھی اور جو اب روحانی اور فکری گہرائی تک پہنچ چکا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایرینا کاجال، نائب سیکریٹری، رومانیہ کی وزارتِ ثقافت
"یہ ایک شاندار شو ہے۔ میں نے کبھی اتنا شاندار، پروفیشنل اور خوبصورت رقص نہیں دیکھا۔
میں اس پرفارمنس کے ہر پہلو کو سراہتی ہوں، یہ سب کے لیے ایک اعلیٰ پیشہ ورانہ پیشکش ہے۔ یہ ایک تعلیمی اور پروفیشنل شو ہے، ہر چیز بہت عمدہ اور متاثر کن ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسا کچھ نہیں دیکھا۔
مبارک ہو! میں یقین سے کہتی ہوں کہ مستقبل میں بھی ایسا ہی تعاون جاری رہنا چاہیے۔ رومانیہ اور چین کے درمیان برسوں سے تعاون بہت عمدہ رہا ہے اور یہ سب کے لیے بڑی بات ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): کاؤ جیالونگ، فنکار، لانگیون مارشل آرٹس گروپ
"پہلے شو کے بعد ہم بے حد پرجوش تھے۔ ناظرین کھڑے ہو کر دس منٹ سے زیادہ دیر تک تالیاں بجاتے رہے ہیں۔
ہم نے اس لمحے کو ریکارڈ بھی کیا ہے۔ اس وقت ہمیں اسٹیج پر اپنی ثقافت پر بے حد فخر محسوس ہوا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): میکسین یانسکو، ناظر اور رومانیہ میں مارشل آرٹس کی پریکٹیشنر
"میری نظر میں مارشل آرٹس کی ثقافت بہت اہم ہے کیونکہ یہ چینی ثقافت کی کئی اقدار اور اصولوں کی نمائندگی کرتی ہے۔یہ سب کچھ ان کی حرکات سے بخوبی ظاہر ہوتا ہے۔مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں آج یہاں موجود ہوں اور اتنا شاندار شو دیکھا ہے۔
جی ہاں، میں اسے مزید سیکھنا چاہتی ہوں اور سب کو مشورہ دیتی ہوں کہ وہ بھی اسے اپنائیں۔اس نے میری زندگی کو واقعی بہتر بنایا ہے۔ میں ایک وقت کافی بیمار تھی اور ووشو سے میری صحت بہتر ہوئی ہے۔
اب میرا خواب ہے کہ چین جا کر اس فن کے بارے میں مزید بھی سیکھوں۔”
بخارسٹ، رومانیہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
———————-
آن اسکرین ٹیکسٹ:
چینی کنگ فو ڈانس ڈرامہ ‘الیون وارئیرز’ نے بخارسٹ میں ناظرین کو مسحور کر دیا
بین الثقافتی مکالمے کے عالمی دن پر 900 سے زائد افراد نے ڈرامہ دیکھا
ڈرامہ معروف چینی اداکار جیکی چن کے قائم کردہ لانگیون مارشل آرٹس گروپ نے پیش کیا
ڈرامہ کے ذریعے چینی کنگ فو کی فکری گہرائی کو اجاگر کیا
رومانیہ کی وزارت ثقافت کی نائب سیکریٹری ایرینا کاجال کا کہنا ہے ‘میں نے زندگی میں ایسا شو نہیں دیکھا’
‘یہ ایک پروفیشنل اور اکیڈمک سطح کی بہترین پیشکش ہے’۔ ایرینا کاجال
‘ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے’۔کاؤ جیالونگ
‘ووشو نے میری زندگی بہتر بنائی، چین جا کر مزید سیکھنا چاہتی ہوں’۔میکسین یانسکو

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link