لاس اینجلس میں "فلائنگ ٹائیگرز” کے مجسموں کی نقاب کشائی کے لئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔یہ تقریب چین کے عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور فسطائیت کے خاتمے کی عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی ہے۔
"فلائنگ ٹائیگرز، چین اور امریکہ کی مشترکہ جدوجہد” کے عنوان سے ہونے والی اس تقریب میں تقریباً ایک سو افراد شریک ہوئے جن میں فلائنگ ٹائیگرز کے سابق فوجی، سرکاری عہدیدار اور کیلیفورنیا میں مقیم چینی کمیونٹی کے نمائندے شامل تھے۔
جنرل کلیئر لی چنولٹ اور چین کے ایک سپاہی کے مکمل قد کےیہ مجسمے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نصب کئے گئے ہیں۔
"فلائنگ ٹائیگرز” کو باضابطہ طور پر چین کی فضائیہ کا امریکی رضاکار گروپ کہا جاتا ہے۔ یہ گروپ سال 1941 میں جنرل چنولٹ نے تشکیل دیا تھا تاکہ چین کو جاپانی حملہ آور افواج کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کی جا سکے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): نیل کیلووے، جنرل چینالٹ کی پوتی
"ہم گزشتہ 80 برس سے امن قائم رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ بہت اہم ہے کہ ہم اُس جنگ کو یاد رکھیں جو انہوں نے لڑی کیونکہ اسی کے نتیجے میں ہم آج پُرامن زندگی گزار رہے ہیں۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس امن کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے لئے جدوجہد کریں کیونکہ چین اور امریکہ ہماری دنیا کے دو اہم ترین ممالک ہیں۔اگر ان دونوں کے درمیان دوستی اور پائیدار امن قائم رہےتو اس سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔ اس طرح ہمارے بچے اور پوتے یعنی ہماری آنے والی نسلیں بھی وہی خوشحال زندگی گزار سکیں گی جو ہمیں میسر ہے۔”
امریکہ کے فلائنگ ٹائیگرز کے سابق فوجی میل مکملن بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ہم جنرل چنولٹ اور دوسری عالمی جنگ میں اپنی شرکت کی کہانی اور تاریخ کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): میل مکملن، فلائنگ ٹائیگرز کا سابق فوجی
"میرے خیال میں یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہم اس یاد کو زندہ رکھے ہوئے ہیں کیونکہ یہ ایسی بات ہے جس پر ہم سب کو فخر ہونا چاہئے۔”
لاس اینجلس، امریکہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کی تاریخی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب لاس اینجلس میں منائی گئی
تقریب میں جنرل چنولٹ اور چینی سپاہی کے مجسموں کی نقاب کشائی ہوئی
فلائنگ ٹائیگرز چین کی فضائیہ کے امریکی رضاکار گروپ تھے
فلائنگ ٹائیگرز نے 1941 میں چین کو جاپانی جارحیت کے خلاف مدد فراہم کی
سابق امریکی فوجیوں اور چینی کمیونٹی سمیت سو افراد شریک ہوئے
مقررین نے چین اور امریکہ کے تاریخی دوستانہ تعلقات کو سراہا
تقریب میں امن، دوستی اور تعاون کا پیغام اجاگر کیا گیا

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link