اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانلاہور، 9اور 10محرم الحرام ،ٹریفک ایڈوائزری پلان تشکیل،2600 افسرواہلکار فرائض سرانجام دیں...

لاہور، 9اور 10محرم الحرام ،ٹریفک ایڈوائزری پلان تشکیل،2600 افسرواہلکار فرائض سرانجام دیں گے

لاہور: ٹریفک پولیس لاہور نے 9اور 10محرم الحرام کے موقع پر ٹریفک روانی ،شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا۔

جاری بیان میں سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ 9اور 10محرم کو شہر بھر میں 600سے زائد مجالس اور 117جلوس برآمد ہوں گے جن کیلئے فول پروف ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محرم کے دونوں ایام میں شہر کے مختلف علاقوں سے 5بڑے جلوس برآمد ہوں گے، یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسب روایت نثار حویلی سے برآمد ہو کر قدیمی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا، دیگر بڑے جلوسوں میں پانڈو سٹریٹ، خیمہ سادات، قصرِ بتول شادمان، نبی پور شیعاں لال پل، ماڈل ٹان، چوہنگ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے برآمد ہونے والے ذوالجناح جلوس شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں، زائرین اور جلوس میں شریک عزاداروں کی سہولت کیلئے پارکنگ اور ڈائیورشن پوائنٹس کو فردا فردا چیک کیا جا چکا ہے جبکہ موقع پر ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی مکمل کر دی گئی ہے، سٹی ٹریفک پولیس کے 400 سے زائد ٹریفک انسپکٹرز اور 2200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دو زونل ایس ایس پی، چار ڈویژنل ایس پی اور 21 ڈی ایس پی تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کریں گے جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی گاڑیوں کو فوری راستہ فراہم کرنے کا انتظام بھی موجود ہے۔

سی ٹی او لاہور نے ٹریفک وارڈنز کو لاوارث اشیاء اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور راستہ ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رہیں، ہیلپ لائن 15پر ہر وقت مدد اور رہنمائی دستیاب ہو گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!