اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ،پاکستان نے پلیٹ ڈویژن کپ کا...

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ،پاکستان نے پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا

سیئول: پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو شکست دیکرپلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا۔

پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ گیارہ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا،گروپ-اے؛ ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جب کہ گروپ بی؛ چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل تھیں۔

گروپ اے کو گولڈ کپ ڈویژن کا درجہ دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!