اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کے اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم اور شدید ناانصافی کے...

اسرائیل کے اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم اور شدید ناانصافی کے مترادف ہیں، سربراہ افغان عبوری حکومت

غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں-(شِنہوا)

کابل (شِنہوا) افغان عبوری حکومت کے سپریم لیڈر مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذ مت کی ہے۔

انتظامیہ کے سر براہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں خواتین، بچوں اور مظلوم مسلمانوں کے خلاف صیہونی حملے اور ظلم و ستم بغیر کسی وقفے کے جاری ہیں۔ یہ اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم اور شدید ناانصافی کے مترادف ہیں۔

افغانستان میں 7 جون کو منائی جانے والی عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں ہیبت اللہ نے غزہ میں مظالم کو فوری طور پر بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اپنے پیغام کے ایک اور حصے میں انہوں نے تاجروں سے  درخواست کی کہ وہ جنگ سے تباہ حال افغانستان کی بحالی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تاجر اور صنعت کار ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں تاکہ ہماری قوم خود کفیل ہو جائے اور دوسروں پر انحصار سے آزاد ہو سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!