اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران 1.5 ارب سے...

چین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران 1.5 ارب سے زائد پارسل کی ترسیل

چین ،ننگ بو شہر کے ضلع جیانگ بے میں عملے کا ایک رکن ڈرون پر ایک ڈیلیوری باکس لاد رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ڈاک اور ترسیل کے شعبے نے ابھی حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران 1.5 ارب سے زیادہ پارسل کی ترسیل کی ہے ۔

ریاستی ڈاک کے ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی تعطیلات کے مقابلے میں 19.4 فیصد زائد ہے۔

ڈریگن بوٹ فیسٹیول  کے نام سے معروف دوآن وو فیسٹیول رواں سال31 مئی کو منایا گیا اور عام تعطیلات 31 مئی سے 2 جون تک تھیں۔

ادارے کے ایک اہلکار لیو جیانگ نے کہا کہ سال کے وسط کے عروج کے موسم میں ڈاک اور ترسیلی کمپنیاں خدمات کی سہولت کو بڑھانے کے لیے بغیر پائلٹ کے گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ کر رہی ہیں اور بغیر پائلٹ کے اسٹیشن بنا رہی ہیں۔

 لیو نے کہا کہ یہ کمپنیاں زرعی مصنوعات کے ٹرانزٹ کے دوران ہونے والے نقصانات کو مئوثر طریقے سے کم کرنے کے لیے اپنے کولڈ چین لاجسٹکس سسٹم کو بھی اپ گریڈ کر رہی ہیں۔

 لیو نے مزید کہا اس کے علاوہ کاؤنٹی سطح کے چھانٹنے والے مراکز کی خودکاری اور ٹاؤن شپ آؤٹ لیٹس کی جدت سازی بھی آگے بڑھ رہی ہے جس سے دیہی کورئیر خدمات میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!