اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اعلیٰ معیار کی بجلی کی ترسیل کے لیے اپنی کوششوں میں...

چین اعلیٰ معیار کی بجلی کی ترسیل کے لیے اپنی کوششوں میں تیزی لا نے میں مصروف عمل

چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ووہو کے ضلع جیو جیانگ میں بجلی کا کام کرنےوالے افراد ایک پاور ٹرانسمیشن لائن کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی بجلی کی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے اور ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی میں مدد کی جا سکے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور قومی توانائی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رہنما اصول میں ملک بھر کے توانائی حکام اور گرڈ آپریٹرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بجلی کے رابطے کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں جس کا مقصد 2029 تک ملک بھر میں بجلی کی خدمات کے لیے ایک جدید، مئوثر کاروباری ماحول قائم کرنا ہے۔

رہنما اصول کے مطابق اس ہدف میں آسان اور سہولت بخش بجلی کی ترسیل کی خدمات فراہم کرنا، اعلیٰ معیار کی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا، ماحول دوست توانائی کو فروغ دینا، جامع خدمات پیش کرنا اور مجموعی خدمات کے معیار کو بڑھانے کے لیے مربوط معائنہ کرنا شامل ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا  کہ بجلی کی خدمات چین کے اس عزم کا ایک اہم جزو ہیں جس کے تحت وہ ایک اعلیٰ درجے کا کاروباری ماحول تشکیل دینا چاہتا ہے جو مارکیٹ پر مبنی، قانون پر مبنی اور بین الاقوامی نوعیت کا حامل ہو۔ اس رہنما اصول کا مقصد عوامی اطمینان کو مزید بڑھانا ہے۔

رہنما اصول بجلی کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے 14 اہم شعبوں میں اقدامات کا خاکہ پیش کرتا ہے جس میں نجی کاروباری اداروں کے لیے صفر سرمایہ کاری والی کم وولٹیج بجلی کنکشن خدمات کی توسیع اور کنکشن کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے سخت وقت کی حدود کا تعارف شامل ہے۔

رہنما اصول میں جدید بجلی کی خدمات پر زور دیا گیا ہے،اس میں موسم بہار کی آبپاشی اور موسم خزاں کی کٹائی کے دوران عارضی بجلی کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے نئے رسائی پوائنٹس قائم کرنا اور رات کے بازار کے دکانداروں کی ضروریات کو پورا کرنا شامل ہے۔ ان کوششوں کا مقصد دیہی احیاء کو فروغ دینا اور کھپت کو تحریک دینا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!