اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکی شہری ٹرمپ کے محصولات کی وجہ سے کم خرچ کر رہے...

امریکی شہری ٹرمپ کے محصولات کی وجہ سے کم خرچ کر رہے ہیں، رپورٹ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی کاؤنٹی لاس اینجلس کے علاقے روزمیڈ میں صارفین ایک سٹور پر خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

لندن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی محصولات کے باعث امریکی شہری اس موسم گرما میں کم خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ بات دی انڈیپنڈنٹ نے رائے شماری، سروے اور میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کی ہے۔

پرسنل فنانس کمپنی والٹ حب کے سروے میں  45 فیصد شرکاء نے کہا کہ محصولات ان کے سفری منصوبوں کو متاثر کر رہے ہیں جبکہ تقریباً دو تہائی افراد کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال کم خرچ کریں گے۔

اکاؤنٹنگ کی بڑی کمپنی کے پی ایم جی نے اپریل میں ایک ہزار516 امریکی صارفین کا سروے کیا، جس میں 50 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ محصولات کی وجہ سے خرچ میں کمی کر رہے ہیں اور70 فیصد سے زائد افراد نے اگلے 12 ماہ میں کساد بازاری کی توقع ظاہر کی۔

 فری لانس کاپی ایڈیٹر رائنا بیکر نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ یہ محصولات قیمتوں کو اور بھی غیر معقول حد تک بڑھا رہے ہیں، یہاں تک کہ جو رقم وصول کی جا رہی ہے وہ اس چیز کی اصل قدر کے قریب بھی نہیں ہیں۔

فلاڈیلفیا کے رہائشی 2 بچوں کے والد براڈ رسل نے بلومبرگ کو بتایا کہ ان کا خاندان اس موسم گرما میں زیادہ معمولی چھٹیاں لے گا کیونکہ انہیں اخراجات میں اضافے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے تفریحی مقامات جیسے ڈزنی میں ہفتہ بھر ٹھہرنے کے بجائے قریبی سیاحتی مقامات پر ہفتہ کے آخر میں اپنی کار میں جانے کاانتخاب کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!