بدھ, ستمبر 3, 2025
تازہ ترین شنگھائی میں انسان نما روبوٹس کی مہارتوں  کا عالمی مقابلہ

 شنگھائی میں انسان نما روبوٹس کی مہارتوں  کا عالمی مقابلہ

چین کے شہر شنگھائی میں انسان نما روبوٹس کی مہارتیں دکھانے کا 2025 کا عالمی مقابلہ حال ہی میں اختتام پذیر ہوا ہے۔ اس مقابلے میں انسان نما روبوٹس نے گاڑیوں کے پرزوں کی پہچان، پیکجز سنبھالنے، کوڑا کرکٹ الگ کرنے، مصنوعات اسکین کرنے اور  فٹبال کھیلنے جیسے کئی کاموں میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

دنیا بھر سے 60 سے زائد ٹیمیں روبوٹس کے عملی استعمال اور بنیادی تکنیکی اختراعات کے حوالے سے اس مقابلے میں شریک ہوئی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جولین لیکوارٹا، فلپائنی طالبہ، بیجنگ جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی

"اس طرح کے مقابلے میں آپ واقعی دیکھ سکتے ہیں کہ انسان نما روبوٹس کے حوالے سے چین کی صنعت کس قدر تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اس وقت یہاں ایسے روبوٹس موجود ہیں جو دوڑ سکتے ہیں، چل سکتے ہیں، چھلانگ لگا سکتے ہیں اور فٹبال بھی کھیل سکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ سب کچھ چین میں تیز رفتار ترقی، یہاں کے لوگوں کی ذہانت اور ان کی محنت کو ظاہر کرتا ہے، جو اپنے ملک کو دنیا میں نمایاں کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔”

اس موقع پر چین کی روبوٹکس کے شعبے میں تیز رفتار ترقی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ شنگھائی کی کمپنی ’ڈروئیڈ اپ‘ نے اپنے جدید ترین انسان نما روبوٹس میں سے ایک کو نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لی چھِنگ دو، بانی، شنگھائی ڈروئیڈ اپ کمپنی لمیٹڈ

"ہم اس قسم کے روبوٹس کے لئے مختلف کردار تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

اس روبوٹ میں چہرے کے تاثرات کی نقل، آواز اور آنکھوں سے رابطے کی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جو بات چیت کو زیادہ فطری اور دلچسپ بناتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): لی چھِنگ دو، بانی، شنگھائی ڈروئیڈ اپ کمپنی لمیٹڈ

"مستقبل میں ہم چاہتے ہیں کہ روبوٹ اسی انداز میں چلیں۔ ہمارا مقصد ہمیشہ یہ رہا ہے کہ روبوٹ سب سے پہلے ہمارے کام میں ہماری مدد کریں۔ دوسری جانب ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے خاندانوں اور زندگیوں میں بھی خدمات انجام دیں۔”

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوائنٹس آن سکرین:

1۔ شنگھائی میں انسان نما روبوٹس کے عالمی مقابلے کا انعقاد،  عالمی ٹیموں کی بھرپور شرکت

2۔ روبوٹس کی دوڑ، چھلانگیں اور فٹبال کھیلنے کی مہارت نے شائقین کو حیران کر دیا

3۔ روبوٹس کی مہارتوں نے چین کی ٹیکنالوجی میں تیزرفتار ترقی کو اجاگر کیا

4۔ شنگھائی کی کمپنی ’ڈروئیڈ اپ‘ نے چہرے، آواز اور آنکھوں  کے تاثرات سمجھ کر جواب دینے  والا روبوٹ پیش کیا

5۔ روبوٹ انسانی جذبات اور چہرے کے تاثرات کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

6۔ ڈروئیڈ اپ مستقبل میں روبوٹس کے لئے فلمی اور صنعتی کردار تخلیق کرے گی

7۔ یہ انسان نما روبوٹس مستقبل میں گھریلو اور صنعتی کاموں میں مددگار ثابت ہوں گے

8۔ چینی روبوٹک ترقی کو فلپائنی طالبہ نے ’حیرت انگیز‘ قرار دیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!