اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کمپنی نےیوگنڈا میں سیاحت،مہمان نوازی کے تربیتی ادارے کی تعمیر مکمل...

چینی کمپنی نےیوگنڈا میں سیاحت،مہمان نوازی کے تربیتی ادارے کی تعمیر مکمل کرلی

تنزانیہ کے زنجبار میں چائنہ ریلوے انجنئیرنگ کمپنی کی جانب سے تعمیر کردہ ایک ہوٹل کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

جنجا، یوگنڈا (شِنہوا) سی آر جے ای (ایسٹ افریقہ) لمیٹڈ نامی ایک چینی کمپنی نے یوگنڈا کے مشرقی شہر جنجا میں ایک سرکاری ہوٹل اور سیاحت کے حوالے سے تربیتی ادارے کی تعمیر مکمل کر لی ہے، یہ مشرقی افریقی ملک ایک ہنر مند افرادی قوت کے ذریعے سیاحت کی آمدنی میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

یوگنڈا ہوٹل و سیاحتی تربیتی ادارے کے نائب پرنسپل موسیٰ کنینی نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ ٹھیکیدار نے ایک جدید ترین کمپلیکس تعمیر کیا ہے جس میں ایک انتظامی بلاک، کلاس رومز اور ایک کثیر المقاصد ہال شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کمپلیکس کو ضروری سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جن میں 2 کمپیوٹر لیبارٹریز، تربیتی کمرے اور ایک کچن شامل ہیں۔

کنینی نے کہا کہ جدید آلات کے بغیر ہمارے پاس اعلیٰ ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، ایک جدید ادارے کے ساتھ ہم سیاحت کی صنعت کے لیے درکار اعلیٰ ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل محدود آلات کے ساتھ صرف 400 طلباء کو تربیت دی جاتی تھی، اب اس ادارے میں 1 ہزار سے زیادہ طلباء کو تربیت دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

ادارے کے پراپرٹی منیجر علن اکاتویجوکا نے ٹھیکیدار کے کام کے معیار کو اچھا قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!